24 ستمبر 2022 - 15:19
شام کے بحری حدود میں ڈوبنے والی کشتی میں 87 افراد جانبحق

شام کے بحری حدود میں ڈوبنے والی کشتی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ستاسی تک پہنچ چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے وزیر نقل و حمل علی حمیہ نے بتایا ہے کہ شام کی آبی حدود میں ڈوبنے والی کشتی سے اب تک صرف بیس لوگوں کو بچایا جا چکا ہے جن کا علاج ، شام کے طرطوس شہر کے ایک ہسپتال میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر بچنے والے افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔

علی حمیہ نے کہا کہ ایک سو تیس سے لیکر ڈیڑھ سو تک غیرقانونی مہاجر منیہ بندرگاہ سے ایک کشتی پر سوار ہوکر اٹلی جا رہے تھے، تاہم طوفانی موسم کے نتیجے میں یہ کشتی شام کے حدود میں الٹ گئی۔ ان تارکین وطن کا تعلق، جن میں کئی گھرانے بھی شامل تھے شام، لبنان اور فلسطین سے تھا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242